ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے اسکولوں میں ’بھگوت گیتا‘ پڑھائے جانے کے اعلان کے بعد اب مدھیہ پردیش میں ’رام چرت مانس‘ پڑھائے جانے ریاستی وزیر کا اعلان

گجرات کے اسکولوں میں ’بھگوت گیتا‘ پڑھائے جانے کے اعلان کے بعد اب مدھیہ پردیش میں ’رام چرت مانس‘ پڑھائے جانے ریاستی وزیر کا اعلان

Sun, 20 Mar 2022 20:43:14    S.O. News Service

بھوپال،20؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کے اسکولوں میں ’بھگوت گیتا‘ پڑھائے جانے کے اعلان کےبعد اب  مدھیہ پردیش کے کالجوں میں ’رام چرت مانس‘ کو نصاب کا حصہ بنائے جانے کا اعلان کیا  گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر موہن یادو نے   ایک تقریب کے دوران واضح لفظوں میں کہا کہ رام چرت مانس کو کالجوں میں نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر موہن یادو ہولکر سائنس کالج میں منعقدہ  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کالجوں میں رام چرت مانس پڑھائے جانے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے  انھوں نے کالج احاطہ میں کروڑوں روپئے  کے ترقیاتی کاموں کا اجراء اور بھومی پوجن بھی کی۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی حکومت نے اس طرح کا فیصلہ گزشتہ سال ستمبر میں لیا تھا۔ اس وقت محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بی اے سال اوّل کے کورس کے لیے ’رام چرت مانس کا فلسفہ‘ نام سے نصاب تیار کیا تھا۔ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ریاستی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے آرٹ فیکلٹی میں فلاسفی کے تحت متبادل موضوع کے طور پر ’رام چرت مانس‘ کی پڑھائی ہوگی۔

بی جے پی حکمراں ریاستوں کے اسکولوں میں گیتا اور رام چرت مانس پڑھانے پر زور لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ ابھی حال ہی میں گجرات حکومت نے اپنے اسکولوں میں بھگوت گیتا پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد بی جے پی حکمراں کرناٹک میں بھی بھگوت گیتا کو اسکولی نصاب میں شامل کیے جانے پر سیاسی لیڈروں کا بیان سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔


Share: